حکومتی ٹیکس اور ڈیوٹی کی آن لائن وصولی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عزم 2020 کے تحت ، جدید اور ٹھوس زرائع ادائگی متعارف کرواتے ہوئے جو کارآمد، محفوظ، کم لاگت اور صارف دوست  ہوں، ایم ایم بی ایل نے اے ٹی ایم ، انٹرنیٹ بینکاری اور موبائل ایپ کے زریعے ٹیکس اور حکومتی ڈیوٹیوں کی آن لائن وصولی   کا نظام مرتب کیا ہے ۔ حکومتی  وصولیوں اور ادائگیوں کا ملک  کے  نظامِ ادائگی میں ایک بہت بڑا حصہ جس کا زیادہ تر انحصار نقد اور کاغذی زرائع پر ہے۔ یہ طریقہ  نہ صرف کارکردگی کو متاثر کرتا ہے بلکہ ٹیکس ادا کرنے والے افراد کی مشکلات میں اضافہ بھی کرتا ہے۔
اس نظام کو مرتب کر کے  ایم  ایم بی ایل نے حکومتی  وصولیوں اور ادائگیوں کے نظام میں جدت پیدا کرتے ہوئے صارفین کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ بینکاری اور اے ٹی ایم کے زریعے  ٹیکس ادا کر سکتے ہیں۔ یہ ایک نہائیت  آسان   عمل ہے جس کا  ترتیب وار طریقہ کار درجِ ذیل ہے:

ترتیب وار طریقہِ کار

1.    (WeBOC ) کو کھولئیے او ر ٹیکس  ادائگی سے متعلق     کوائف   درج کیجئے  تاکہ مزید استعمال کیلئے  PSID  (پیمنٹ  سلپ آئ ڈئ) تخلیق کیا جا سکے۔
2.    ٹیکس کی ادائگی کیلئے ٹیکس دہندہ کو اےٹی ایم پر آنا ہوگا یا     انٹرنیٹ بینکاری پورٹل کے زریعے پہلے مرحلے پر اپنا تخلیق     کردہ   PSID درج کرنا ہوگا تاکہ ٹیکس کی تفصیلات حاصل     ہوجائیں۔ٹیکس دہندہ کی ادائگی اور ٹیکس دہندہ کے ایجنٹ     سے متعلق تفصیلات کی تصدیق کے بعد   ٹیکس دہندہ ٹیکس     ادئگی کی یقین دہانی کروائے گا۔

3.    اس کے بعد، ٹیکس دہندہ کے اکاونٹ سے ٹیکس کی رقم      وصول کر لی جائے گی، جو  بذریعہ ون لنک ایس بی پی بی ایس سی کے دفتر  میں موجود   حکومت  کے اکاؤنٹ کو  واجب الادا  ہوگی۔
4.    جیسے ہی ٹیکس دہندہ کے اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوگی، WeBOC  یا IRIS کے نظامو کو  ون لنک نظام کی جانب سے ایک پیغام موصول ہوگا کہ اس مخصوص پی ایس آئ ڈی سے رقم موصول ہوگئی ہے۔
5.    تصدیق کیلئے ٹیکس دہندہ اے ٹی ایم کی اسکرین یا انٹرنیٹ بینکاری پورٹل  کی اسکرین پر تصدیقی پیغام دیکھ سکتا ہے۔ بینک ٹیکس دہندہ کو بذریعہ ایس ایم ایس بھی مطلع کر سکتا ہے۔
 

Side image33

مصنوعات اور خدمات

چاہے آپ کے پاس چھوٹے کاروبار ہیں، اپنے قرضے کی ادائیگی یا اشتراک کرنا
زندگی کا تحفہ ہو. ہم سب کی دیکھ بھال کرتے ہیں ..