کے خلاف بینک کے کسٹمرزکے بارے میں آگاہی ، تحفظ اور وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے اور پاکستان میں بینکنگ سہولیات میں شخصی تعلق کو کم سے کم کرنے کے لیےپاکستان بینک ایسوسی ایشن (PBA) بینک صارفین کے لیے مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر تجویز کرتی ہے۔
بینک برانچ کم سے کم وزٹ کریں اور متبادل ڈیلیوری چینلز (ADCs) جیسے اے ٹی ایم ، انٹرنیٹ بینکنگ ، موبائل بینکنگ وغیرہ استعمال کریں
ADCs کے استعمال پر زور دیا جاتا ہے کیونکہ بینک نوٹ وائرس پھیلانے کا ممکنہ خطرہ بن سکتے ہیں
براہ ِکرم بینک برانچ کےسٹاف سے نمٹنے اور اے ٹی ایم استعمال کرنے سے پہلے اور بعد میں اپنے ہاتھ دھوئیں یا ہینڈ سینیٹائزر استعمال کریں۔
بینک ملازمین کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کریں
اگرآپ کو کھانسی یا بخار کی شکایت ہے تو کوئی بھی بینک برانچ وزٹ مت کریں
آپ کے بینک کے کال سینٹرز/ہیلپ لائنز 7/24 فوری کسٹمر سپورٹ کے لیے دستیاب ہیں