موبی لنک مائکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک ہے جس میں 27 ملین رجسٹرڈ صارفین اور 12 ملین ماہانہ متحرک ڈیجیٹل اکاؤنٹ شامل ہیں۔ ایم ایم بی ایل اور جاز پاکستان میں وی ایونVEON لمیٹڈ کے ماتحت اداروں کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں- ایم ایم بی ایل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو قرض دینے میں ایک نمایاں کھلاڑی ہے۔

ایم ایم بی ایل نے اپریل 2012 میں کام شروع کیا۔ ایک ہائبرڈ ماڈل ہونے کے ناطے جو روایتی مائیکرو فنانس کو موبائل / ڈیجیٹل بینکاری ٹیکنالوجیز کے ساتھ جوڑتا ہے ، یہ بینک 100 برانچوں کے ساتھ کام رہا ہےاور سب کے لئے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے۔ بینک نے اپنے قیام کے بعد سے 700،000 سے زیادہ انفرادی اور مائکرو انٹرپرائز قرضوں اور 3،600،000 نینو قرضوں کی فراہمی کی ہے۔

ایم ایم بی ایل کو 2020 میں سی ایف اے سوسائٹی پاکستان نے 'ڈیجیٹل مائکرو فنانس بینک آف دی ایئر' کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ یہ واحد مائکرو فنانس بینک ہے جسے حال ہی میں پی اے سی آر اےPACRA نے 'مستحکم آؤٹ لک' برقرار رکھنےپر ایجنسی کی واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ . ایم ایم بی ایل یورپی مائکروفنانس ایوارڈ میں سیمی فائنل بھی تھا۔ انسٹی ٹیوٹ آف بینکرز پاکستان نے حالیہ برسوں میں ایم ایم بی ایل کو 'بینک آف دی ان بینکڈ' کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

بینک ذمہ دار کاروباری طریقوں کے ذریعے اپنے صارفین اور حصص داروں کی خدمت کے لئے پرعزم ہے۔ ہماری تمام کوششیں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف 2030 اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہدایت کے ساتھ منسلک ہیں

coivid