کارڈ سکیمنگ:

یہ ایک ایسا طریقہ کار ہے جس کے زریعے جرائم پیشہ افراد کریڈٹ /ڈیبٹ کارڈ کی پشت پر موجود مقناطیسی پٹی میں محفوط معلومات چرا لیتے ہیں۔ یہ عمل عموماً مقامِ فروخت (POS) جیسے کہ اے ٹی ایم ، گیس اسٹیشن اور کیش رجسٹر وغیرہ پر کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے کارڈ کو ایسی مشین پر استعمال کیا جاتا ہے جس میں جان بوجھ کر نقص پیدا کیا جاتا ہے ۔ یہ ناقص مشین مقناطیسی پٹی سے معلومات چرا کر اپنے اندر محفوظ کر لیتی ہے۔ مشین کے ہندسوں کی جگہ پر نقلی ہندسے لگا کر پن نمبر بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

آپ سکیمنگ سے کیسے محفوظ رہ سکتے ہیں :

چند عوامل درجِ ذیل ہیں جن کے زریعے آپ سکیمنگ سے محفوظ رہ سکتے ہیں:

  • بینک کی کھڑکی استعمال کریں – بینک کے اوقاتِ کار کے دوران بینک آئیں اور اے ٹی ایم استعمال کرنے کے بجائے بینک کی نقد رقوم کی ادائگی والی  کھڑکی سے براہِ راست اپنی رقم طلب کریں۔
  • نقد ادائگی کریں – جہاں تک ممکن ہو، نقد رقم ہمراہ رکھنے کی کوشش کریں اور گیس اسٹیشن یا ریسٹورانٹ وغیرہ میں نقد ادائگی کریں۔
  • اپنا پن پوشیدہ رکھیں -  پن نمبر لگاتے وقت ہندسوں کو دوسرے ہاتھ سے پوشیدہ کرلینے سے پن نمبر چوری ہونے کے امکان کو کم کیا جاسکتا ہے۔
  • اپنا پِن کس پر  ظاہر نہ  کریں -   اپنا پِن کسی کو ہرگز نہ بتائیں، نہ ہی اسے کسی کاغذ پر تحریر کرکے اس کاغذ کو اپنے پرس میں  کارڈ کے ہمراہ رکھیں۔
  • اپنا کارڈ نظروں کے سامنے رکھیں – اگر آپ اپنا کارڈ کسی اسٹور یا ریسٹورانٹ میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہوں تو کارڈ کو اپنے ہاتھ میں رکھیں اور اپنی نظروں کے سامنے مشین پر استعمال کروائیں تاکہ آپ کو علم رہے کہ آپ کا کارڈ ایک مخصوص مشین پر استعمال کیا گیا ہے۔
  • قبل از استعمال ملاحظہ کریں-  اے ٹی ایم استعمال کرنے سے قبل اچھی طرح سے اے ٹی ایم کا ملاحظہ کر کے تسلی کریں کہ وہ اپنی درست حالت میں ہو ، خاص طور پر کوئ ایسا حصہ پرزہ جو ڈھیلا ڈھالا  ہو یا الگ نظر آئے۔ یاد رکھئیے کہ اے ٹی ایم ٹھوس دھات سے بنا ہوتا ہے اور اس میں کوئ ڈھیلا پرزہ نصب  نہیں کیا جاتا۔
  • کھلے مقامات پر نصب اے ٹی ایم استعمال کرنے سے اجتناب کریں -  بینک کی شاخ یا شاپنگ مال کے اندر نصب اے ٹی ایم نسبتاً ان اےٹی ایم سے محفوظ ہوتے ہیں جو کھلے مقامات پر نصب ہوں۔
  • اپنے اکاؤنٹ کی پڑتال کریں-  اپنے اکاؤنٹ کی پڑتال کرتے رہنا ایک اچھی عادت ہے۔ آج کل کے آن لائن بینکاری دور میں پڑتال کا عمل اور بھی آسان ہے۔ایسا کرنا اس لئیے ضروری ہے تاکہ آپ  رقم کی کسی بھی غلط   ادائگی سے بروقت آگاہ ہو سکیں۔
  • کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع کریں -  اگر آپ کو اپنے کارڈ یا اکاؤنٹ کے بارے میں کسی مشکوک سرگرمی کا شک گزرے تو فوراً بینک کو آگاہ کریں۔
Sub Page Image
assd