تعارف

یہ ایک مکمل علاج معالجہ انشورنس منصوبہ ہے جو  موبی لنک مائیکرو فائنانس بینک لمیٹڈ کے قرض دار صارفین  اور ان پر منحصر افراد (قرض دار صارف  کے نامزد کردہ)   کیلئے خصوصی طور پر متعارف کروایا گیا ہے ۔ یہ خصوصی منصوبہ  صارفین اور منحصر افراد کو   (TPL LIFE کے تحفظ کے تحت) علاج معالجہ کے ساتھ ساتھ درج ذیل سہولیات بھی فراہم کرتا ہے:

  • پہلے سے طے شدہ شرائط پر عمل کیا جائے گا
  • صرف ڈے کیئر ایکسیڈنٹل سرجری (surgery)
  • اسپتال میں داخلے سے قبل اور بعد کے فوائد
  • کنبے کے روزگارکمانے والے فرد کے اسپتال میں داخل ہونے کی صورت میں آمدنبند ہوجانےکے باجود علاج
  • اسپتال میں موت واقع ہوجانے کی صورت میں تجہیز و تدفین کے اخراجات
  • منظور شدہ اسپتالوں میں بلا نقد رقم ادائیگی کے علاج
  • غیر منظور شدہ اسپتال میں علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی
  • چوبیس گھنٹے ہنگامی ہیلپ لائن اور مرکزِ منظوری

اہلیت

  • تحفظ کی فراہمی کی عمر 18 سے 64 برس
  • تحفظ فراہمی کی عمر کی حد:65 برس
  • منحصر فرد  کے اندراج کی عمر: 1 برس
  • منحصر فرد کی زیادہ سے زیادہ عمر: 25 برس
  • قرض خوار صارف کی شرعِ نفعکی ادائگی: بینک کے ذمے
  • سہولت حاصل کنندہ کی شرعِ نفع: مفت
  • منحصر فرد کی شرعِ نفع: 400 روپئے فی منحصر فرد

سہولت کی خصوصیات

 اس سہو لت کی خصوصیات درجِ ذیل ہیں:

  • مکمل علاج، بشمول اسپتال میں داخلہ، رہائش اور خدمات کی فراہمی (جنرل وارڈ میں)
  • سرجن اور ڈاکٹر کے مشورے کے اخراجات
  • آپریشن تھیٹر کے اخراجات
  • سی سی یو/آئ سی یو کے اخراجات
  • وینٹیلیٹر اور اس سے متعلق دیگر اخراجات
  • ہنگامی علاج اور شعبہِ حادثات کے اخراجات
  • عملِ بیہوشی کے اخراجات
  • دواؤں کی قیمت ( صرف دورانِ اسپتال داخلہ ڈاکٹر کی تجویز کردہ دوائیں)
  • خون اور آکسیجن کی فراہمی کے اخراجات (صرف دورانِ اسپتال داخلہ)
  • تشخیص، سی ٹی اسکین، ایم آر آئ کے اخراجات (صرف دورانِ اسپتال داخلہ)
  • لیباٹری سہولیات کے اخراجات (صرف دورانِ اسپتال داخلہ)
  • ہنگامی حالات میں غیر منظور شدہ اسپتال سے علاج کا کلیم ، علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کی صورت میں پورا کیا جائے گا۔ متبادل ادائگی نہیں کی جائے گی۔

سہولت میں نا شامل امور:

درجِ ذیل بیماریاں یا حالات اس سہولت میں شامل نہیں ہیں:

  • روز مرہ علاج (آپریشن کے علاوہچھوٹے عواملِ جراحی اور ان سے متعلق علاج)
  • حمل ( نارمل پیدائش) اور حمل سے متعلق دیگر عوامل جیسے کہ پیدایش میں پیچیدگی، بچے کا ضائع ہو جانا یا دیگر کوئ بھی پیدائش سے قبل یا بعد اٹھنے والی پیچیدگی۔
  • بانجھ پن، نس بندی ، تولیدی نظام کی خرابی،   پیدائشی نقائص یا  موروثی امراض سے متعلق ٹیسٹ اور علاج۔
  • آنکھوں کے موتیا، علاجِ دنداں،پرانا گردوں کا عارضہ، ڈائلیسس کا عمل۔
  • کارنیا، بون میرو، پٹھوں یا دیگر کسی بھی قسم کے انسانی اعضاء کی پیوند کاریپر اٹھنے والے اخراجات خواہ وہ عطیہ کرنے والے سے متعلق ہوں یا عطیہ وصول کرنے والے سےیا کسی بھی صورت میں انسانی اعضاء کی پیوند کاری سے متعلق ہوں۔
  • ذہنی امراض کے علاج، نفسیاتی امراض، خود ساختہ زخم، اقدامِ خود کشی، منشیات، شراب نوشی، ایڈز ، جنسی بیماریاں وغیرہ یا کاسمیٹک سرجری۔
  • کسی ایسے مسلہ یا بیماری پر اسپتال میں داخلہ جس کا علاجTPL  ڈاکٹر کی رائے کے مطابق عام روز مرہ طریقہ کار کے تحت بطور بیرونی مریض  باآسانی ممکن ہو۔
  • ایسا کوئ بھی علاج جو بلا جواز اور بلا ضرورت ہو
  • ایسے علاج جو شعبہِ بیرونی مریضاں(OPD) میں کئیے جاتے ہوں  یا حفاظتی ٹیکے وغیرہ
  • دہشت گردی یا جنگ سے متعلق علاج
Insuracne isde image

مصنوعات اور خدمات

چاہے آپ کے پاس چھوٹے کاروبار ہیں، اپنے قرضے کی ادائیگی یا اشتراک کرنا
زندگی کا تحفہ ہو. ہم سب کی دیکھ بھال کرتے ہیں ..