ایس ایم ایس انتباہات کی سہولت سے آپ اپنے اکاؤنٹ سے کی جانے والی مالی یا غیر مالی لین دین کے بارے میں تمام معلومات سے آگاہ رہتے ہیں۔ آپ اپنے درج کرائے گئے موبائل فون نمبر پر درج ذیل سرگرمیوں کے وقت ایس ایم ایس موصول کریں گے:
- اکاؤنٹ کھلوانا
- چیک بک کا اجراء
- رقم نکلوانا
- رقم جمع کرانا
- رقم کی منتقلی
- کلیئرنگ
- اے ٹی ایم سے رقم نکلوانا
- رقم کی ادائیگی رکوانا
- روکی ہوئی ادائیگی کا دوبارہ اجراء
- پتہ کی تبدیلی
ایس ایم ایس انتباہات کی سہولت حاصل کرنے کیلئے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کی قریبی شاخ میں تشریف لائیں۔
مزید معلومات حاصل کرنے کیلئے 962-962-111-051 پر کال کریں۔
