search
cross icons
cross icons

MMBL کی تیار کردہ - DOST ایپ

آپ کا ڈیجیٹل بینکنگ دوست ، ایک ہی جگہ پر آپ کی تمام فنانشل اور بینکنگ ضروریات کو پورا کرنے کا حل فراہم کرتا ہے۔ اب لون کی درخواستیں ، ٹرم ڈپازٹس ، فنڈ ٹرانسفر ، بیلنس انکوائری ، موبائل ٹاپ اپس ، اور بل کی ادائیگی DOST کے ساتھ صرف ایک کلک پر کریں ، جو ہے آپکا مکمل ڈیجیٹل بینک۔

DOST ایپلی کیشن اپنے کسٹمرز کو ایک مکمل ڈیجیٹل بینکنگ ایکو سسٹم مہیا کرتی ہے اور آپ کو چوبیس گھنٹے فنانشل سروسز تک بلا پریشانی رسائی فراہم کرتی ہے۔ ایپلی کیشن ایک جامع ڈیجیٹل سلوشن پیش کرتی ہے جسے بینکنگ سروسز کو ہموار کرنے اور سب کے لیے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

اس ایپ کواس طرح سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ استعمال میں آسان اور تیز کام کرتی ہے ، DOST ایپ کسٹمرز کو ڈیجیٹل بینکنگ کی خصوصیات کوسمجھنے اور ان کے اکاؤنٹس کے ذریعے ہر قسم کی ٹرانزیکشنز کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ان خصوصیات میں فنڈز ٹرانسفر ، بل کی ادائیگی ، موبائل ٹاپ اپس ، لون سمری ، مووی ، بس اور ، ایئر لائن ٹکٹ ، ای اسٹیٹمنٹ ، چیک اور ڈیبٹ کارڈ کی مینجمنٹ ، اور بہت کچھ سمارٹ فونز پر صرف چند ٹیب کے ساتھ شامل ہیں۔

DOST اپنے کسٹمرزکو 1000+ بلر پیش کرتا ہے جس کے ذریعے وہ یوٹیلٹی کمپنیوں ، ٹیلی کام سروسز ، ایف بی آر ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) ، حکومت پاکستان ، ایئر لائنز ، انٹرنیٹ سروس فراہم کنندہ (آئی ایس پیز) اورتعلیمی اداروں کو ادائیگی کر سکتے ہیں صرف یہی نہیں اس میں اور بھی بہت کچھ شامل ہے۔

DOST ایپ MMBL کی کسٹمر سپورٹ ٹیم تک ایپ کے ہوم پیج سے فوری واٹس ایپ چیٹ کے ذریعے مسلسل رسائی فراہم کرتی ہے۔

DOST ایپلی کیشن ابھی ڈاؤن لوڈ کریں اور آپکا مکمل ڈیجیٹل بینک ہر وقت آپ کے ساتھ چلتے پھرتے ڈیجیٹل بینکنگ کی تمام سہولیات کے ساتھ موجود ہو گا۔

ابھی ڈاؤن لوڈ کریں

DOST ایپلی کیشن MMBL صارفین کو 24/7 دستیاب وسیع خصوصیات کی میزبانی کرتی ہے۔ یہ آپ کے اکاؤنٹ کی تمام معلومات تک ریئل ٹائم رسائی فراہم کرتا ہے۔اس کی اہم خصوصیات میں شامل ہیں:

* لاگ ان/سیلف رجسٹریشن (اکاؤنٹ پر مبنی)
* لنک/ڈیلنک اکاؤنٹ
* اکاؤنٹ کی سمری
* اکاؤنٹ سٹیٹمنٹ
* کسٹمر پروفائل مینجمنٹ
* ڈیموگرافکس اپ ڈیٹ
* MMBL میں منی ٹرانسفر
* دوسرے بینک اکاؤنٹس میں منی ٹرانسفر
* لون کی درخواست
* ٹرم ڈپازٹ
* یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی
* موبائل ٹاپ اپ
* خریداری
* پسندیدہ مینجمنٹ
* انسٹرومنٹ کی درخواست
* بلاک چیک (سنگل ، سیریز)
* لون سمری
* ڈیبٹ کارڈ مینجمنٹ
* پن تبدیل کرنا
* عارضی کارڈ بلاک کرنا
* کارڈ اَن بلاک کرنا
* مستقل کارڈ بلاک کرنا
* شکایت کا اندراج
* برانچ اور اے ٹی ایم لوکیٹر
* پاس ورڈ تبدیل کرنا/دوبارہ ترتیب دینا

مزید دریافت کریں

آسان موبائل اکاؤنٹ (AMA)

دوست حافظ/امدانی

انٹرنیٹ بینکنگ