search
cross icons
cross icons

گم نام وارث: وراثت میں اپنے حق کو پہچانیں اور حاصل کریں

ایک ایسی دنیا میں جہاں روایات اور ناانصافی اکثر سچائی پر حاوی ہو جاتی ہے، "گم نام وارث" کیمپین ایسے گم نام وارثوں کےلیے روشنی کی کرن ہے۔ ہمیں خواتین کو وراثت میں ان کے جائز حق کے دیرینہ مسٗلے کو اُجاگر کرنا ہے ۔ اکثر خاندانوں میں جب وراثت کی بات آتی ہے تو بیٹیوں ، بہنوں اور ماوں کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے ۔ اس کیمپین کا مقصد انہیں گمنامی کے اس سائے سے نکال کر اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ خواتین کو وہ سب ملے جو ان کا جائز حق ہے ۔

پُر اثر کہانی اوراس کا خوبصورتی سے اظہار کرتے مناظر کے ذریعے ہم نے خواتین کے اُن مسائل کو بیان کیا ہے ،وراثت کے سلسلے میں خواتین جن کا سامنا کرتی ہیں ۔ اس کیمپین کی کا بنیاد “دوست ایپ”ہے جسے خواتین کو ان کے خاندانی وراثت کے حوالے سے آگاہی اور بااختیار بنانے کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ چاہے آپ باپ ہوں، بھائی ہوں، یا بیٹے، یہ آپ کا موقع ہے کہ آپ تبدیلی لائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی زندگی میں شامل خواتین کو نظرانداز نہ کیا جائے

یہ کیمپین

کیوں اہم ہے؟

سوال یہ نہیں کہ یہ کیمپین کیوں ضروری ہے؟ بلکہ سوال یہ ہونا چاہیے کہ یہ بات پہلے کیوں نہیں کی گئی؟۔ ایک لمبے عرصے تک معاشرتی اصولوں اور پرانی روایات نے خواتین کو ان کے حق سے محروم رکھا ہے، انہیں مالی تحفظ، عزت، اور اس وراثت سے محروم کیا گیا جو ان کا حق ہے۔ یہ صرف وراثت کا معاملہ نہیں ہے—یہ انصاف، مساوات، اوراس بہتر مستقبل کا سوال ہے جس کےلیے ہم سب سوچتے ہیں ۔

خواتین وراثت کے حق میں ہمیشہ روایات کے تحت خاموش کروا دی جاتی ہیں یا مجبوراً خاموشی اختیار کرلیتی ہیں ۔ جس کی منصفانہ معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔ "گم نام وارث " کیمپین ان کو آواز بننے، ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے اور وہ آگاہی دینے کے بارے میں ہے جوخواتین کو اپنے حق کےلیے کھڑا ہونا سکھائے گی ۔ اس کیمپین کا مقصد ہے کہ ہر عورت اپنے حقوق سے آگاہ ہو اور انہیں حاصل کرنے کے لیے ضروری وسائل بھی رکھتی ہو۔

ہم کیا تبدیلی

لا رہے ہیں؟

ہم نے ایک پُر اثر کہانی بیان کی ہے جو وراثت کی ناانصافیوں کی حقیقت کو سامنے لاتی ہے۔ ایک با اثر ویڈیو اور شاندار مناظر کے ذریعےاُن بے شمار خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہے جنہیں ان کی جائز وراثت سے محروم رکھا گیا۔ لیکن ہم صرف کہانیاں بیان نہیں کر رہے—ہم اس کا حل بھی پیش کر رہے ہیں۔

دوست ایپ اس ساری کیمپین کی بنیاد ہے۔ یہ صرف ایک ایپ نہیں ہے؛ یہ لائف لائن ہے۔ یہ ایک ذریعہ ہے جو خواتین کو ان کے قانونی حقوق سمجھنے، وراثت کا حساب لگانے، اور حل نکالنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کا مقصد گم نام کو وراثت میں اس کا نام دینا ہے۔

اپنا کردار

ادا کریں

انصاف اور مساوات کی جدوجہد آپ سے شروع ہوتی ہے۔ ویڈیو دیکھیں اور اس مسئلے کی سنگینی کو سمجھیں اور اس کے بعد عملی قدم اٹھائیں۔ دوست ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، اور اسے اپنی زندگی میں شامل خواتین سےشیئر کریں۔ چاہے آپ اپنی بیٹیوں کو نظرانداز ہونے سے بچا رہے ہوں یا اپنی بہنوں کے مستقبل کو محفوظ بنا رہے ہوں، آپ کےآج کے فیصلے کل کے لیے ایک زیادہ منصفانہ معاشرے کی بنیاد رکھیں گے۔

یاد رکھیں، وراثت صرف وہ نہیں ہے جو ہمارے لیے چھوڑی گئی ایک وراثت وہ بھی ہے جو ہم اپنے فیصلوں سے آنے والی نسلوں کےلیے چھوڑ کر جائیں گے ۔ ہمارے ساتھ شامل ہوں تاکہ کوئی عورت اپنے خاندان کی وراثت سے محروم نہ رہے۔ "گم نام وارث" کیمپین خواتین کے جائز حقوق کا ایک مشن ہے اس میں ہم سب کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔