search
cross icons
cross icons

سرکاری ٹیکسز اور ڈیوٹیز آن لائن جمع کروانا

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے وژن 2020 کے مطابق پیمنٹس اور رپہلے سے طے شدہ ٹرانزیکشنز میں کارکردگی ، سکیورٹی ، قیمت اور کسٹمر ز کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے جدید اور روبسٹ ٹرانزیکشنز سسٹم تیار کیا ہے جس کے ذریعے MMBLکے اے ٹی ایم ، انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل ایپ کے ذریعے آن لائن ٹیکسز اور ڈیوٹیز جمع کروائے جا سکتے ہیں۔سرکاری رسیدیں اورپیمنٹس ملک کے پیمنٹ سسٹم کا ایک بڑا حصہ ہیں جو اب تک زیادہ تر کیش اور پیپر پر مبنی انسٹرومنٹس پر منحصر ہیں۔جس سے نہ صرف سسٹم کی وسیع کارکردگی کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس کی ادائیگی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

اس سسٹم کو تیار کرتے ہوئے ، MMBLنے سرکاری رسیدوں اورپیمنٹس کو جدید بناکر کسٹمرز کو انٹرنیٹ بینکنگ اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم کے ذریعے ٹیکس ادا کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔یہ بہت آسان اور کسٹمر دوست عمل ہے۔ مرحلہ وار طریقہ کار ذیل میں دیا گیا ہے:

مرحلہ وار طریقہ کار

ٹیکس دہندہ FBR (IRIS) یا کسٹمز (WeBoc) کے سسٹم تک رسائی حاصل کرے گا اور اپنی ٹیکس پیمنٹ کی تفصیلات فِل کرے گا تاکہ PSID (پیمنٹ سلپ آئی ڈی ) کو بنا کر آگے استعمال کیا جا سکے۔

ٹیکس پیمنٹس کے لیے ، ٹیکس دہندہ اے ٹی ایم یا انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل وزٹ کرے گا اور ٹیکس پیمنٹس کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے مرحلہ 1 میں اپنی PSID درج کرے گا۔ ٹیکس دہندہ یا اس کے/اس کی ایجنٹ پیمنٹس کی تفصیلات کی تصدیق کے بعد جیسا بھی کیس ہو ، ٹیکس پیمنٹس کی تصدیق کرتا ہے۔

اس کے مطابق ، ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹ کو link 1سسٹم کے ذریعے ایس بی پی ،بی ایس سی آفس میں سرکاری اکاؤنٹ میں ڈیبٹ کیا جاتا ہے۔

جیسے ہی ٹیکس دہندگان کے اکاؤنٹ کو ڈیبٹ کیا جائے گا ، link 1سسٹم WeBoc یا IRIS سسٹم کے لیے ایک پیغام تشکیل دےگا کہ مطلوبہ PSID کے عوض پیمنٹ موصول ہو گئی ہے۔

تصدیق کے لیے ، ٹیکس دہندہ اے ٹی ایم یا انٹرنیٹ بینکنگ پورٹل کی سکرین پرپیمنٹس کی تصدیق کا الیکٹرانک ڈسپلے دیکھ سکتا ہے۔ بینک ٹیکس دہندہ کو SMS بھی بھیج سکتا ہے۔

مزید دریافت کریں

دیگر سروسز

زکوٰۃ سے استثنیٰ فارم…

MMBLبرانچز کلیئرنگ

ایم ایم بی ایل برانچز کے ساتھ تازہ ترین رہیں