search
cross icons
cross icons

eCIB کے اکثر پوچھے گئے سوالات

کریڈٹ انفارمیشن بیورو (CIB) ایک ایسا ادارہ ہے جو اپنے متعلقہ بینکوں سے قرض لینے والوں کے کریڈٹ ڈیٹا کو اکٹھا کر کے ترتیب دینے کے بعد سسٹم میں محفوظ کر دیتا ہے۔ اور اس کے نتیجے میں حاصل ہونے والی معلومات (کریڈٹ رپورٹس کی شکل میں) تمام بینکوں کو کریڈٹ اسسمنٹ، کریڈٹ اسکورنگ اور کریڈٹ رسک مینجمنٹ کے لیے آن لائن دستیاب کر دی جاتی ہیں۔ اس ڈیٹا بیس کا بڑا مقصد بینکوں کو (Fls) اپنے ممکنہ صارفین کی کریڈٹ ہسٹری جاننے کے قابل بنانا ہے اس طرح وہ باخبر اور بروقت قرض دینے کے فیصلے کر سکتے ہیں ۔

 نہیں Ecib کو قانونی طور پر بینکوں سے کریڈٹ کی معلومات حاصل کرنے کی اجازت ہے.  تمام بینکس کو اپنے مکمل کریڈٹ ریکارڈزEcib کو بغیر کسی لمٹ کے رپورٹ کرنے ہوتے ہیں۔ Ecib ڈیٹا بیس میں معلومات باہمی بنیادوں پر شیئر کی جاتی ہیں

جی ہاں. بینکوں کو (Fls) کے لیے کسی بھی مالی سہولت کی توسیع/ تجدید سے پہلے اپنے ممکنہ اور موجودہ قرض دہندگان کا CIR حاصل کرنا لازمی ہے۔ تاہم، کسی بھی سہولت کی اجازت دینے سے پہلے، بینک / DFIs ترجیحی طور پر کریڈٹ انفارمیشن بیورو سے کریڈٹ رپورٹ حاصل کریں گے جس کے وہ ممبر ہیں۔ کریڈٹ کا فیصلہ کرتے وقت رپورٹ کو مناسب اہمیت دی جائے گی ۔

نہیں فی الحال قانونی طور پر یہ سہولت کسٹمرز کے لئے میسر نہیں ہے۔ فی الوقت صرف ممبربینکس کو ecib حاصل کرسکتے ہیں تاکہ وہ قرض دینے کا CIR کے سرور کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جن سے وہ قرض لینے والوں کی فیصلہ کر سکیں ۔ سی آئی آر ایک خفیہ ڈاکومینٹ ہے جو کہ قرض لینے والے کو فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان میں کام کرنے والے تمام بینک، ترقیاتی بینکوں کو (DFIs)، غیر بینک فنانشل انسٹیٹیوشن (NBFCs) اور مائیکرو فنانس بینک eCIB ڈیٹا بیس کے رکن ہیں۔ SBP کی ہدایات کے مطابق eCIB کی رکنیت تمام بینکوں، ترقیاتی بینکوں کو (DFIs) اور مائیکرو فنانس بینکوں (MFBs) کے لیے لازمی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی eCIB کی رکنیت حاصل کیے بغیر کوئی بھی فنانشل انسٹیٹیوشن eCIB ڈیٹا بیس تک رسائی حاصل نہیں کر سکتا۔

نہیں Sbp کی کوئی بھی ہدایت ریگولیشن کسی بھی بینک ایف آئی کو کسی بھی ایسی تنظیم یا شخص کو قرض دینے سے نہیں جس کا کوئی قرض میں اوور ڈیو آرہا ہو یا اسکی کوئی پیمنٹ تاخیر سے ہوئی ہو۔ ایف آئی کو اپنی قرض دینے کی پالیسیز اور قرض لینے والے کی ری پیمنٹ ہسٹری ٹریک ریکارڈ اور قرض واپس کرنے کی صلاحیت کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔

کریڈٹ انفارمیشن رپورٹ قرض لینے والے کی قرض ادا کرنے کی صلاحیت کے حوالے سے کوئی رائے یا کوئی ریٹنگ نہیں ECIB دیتا۔ یہ قرض لینے والے کی کریڈٹ تفصیلات پر مشتمل حقائق چاہے وہ مثبت ہوں یا منفی ظاہر کرتا ہے۔ مزید میں قرض لینے والے کا نام آنے کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ وہ کسی بھی بینک کے ساتھ قانونی تعلق قائم نہیں کرسکتا

رپورٹ کسی بھی قرض لینے والے کو ڈیفالٹر قرار نہیں دیتی اور صرف قرض لینے والے کے قرضوں کے حوالےEcib سے بقایا جات کی تفصیلات فراہم کرتی ہے

eCIB قرض لینے والے کی درخواست پر اپنے طور پر کسی CIR میں ترمیم نہیں کرتا ہے۔ eCIB ڈیٹا کی رپورٹنگ بینک کی رپورٹنگ پر منحصر ہے۔ اس لیے ای سی آئی بی اپنے طور پر قرض لینے والے کے دعوے کی تصدیق نہیں کر سکتا۔ eCIB ڈیٹا میں کوئی بھی تبدیلی صرف رپورٹنگ بینک کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

فنانشل انسٹیٹیوشن قرض دینے کا فیصلہ اپنے پاس موجود تفصیلات، قرض دینے کی پالیسیز اور قرض   لینے والے کی ری پیمنٹ ہسٹری، ٹریک ریکارڈ اور قرض واپس کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر کرتے ہیں

بینکس کو قرض لینے والوں کا ریکارڈ ادائیگی کے 10 دنوں کے اندر عبوری طور پر اپ ڈیٹ کرنا لازم ہے۔ عبوری اپ ڈیٹ سٹیٹمنٹ ریمارکس کے کالم میں آئے گی اور واجب الادا رقم اگلے رپورٹںگ والے  مہینے میں کلئیر کر دی جائے گی۔ اس طرح واجب الادا رقم کی ہسٹری رقم ادا کرنے کی تاریخ سے شروع ہو کے اگلے12  مہینے تک ظاہر ہوتی رہے گی۔

واجب الادا قرض کی غیر مستقل ادائیگی کی وجہ سے سی ائی ار منفی ہوتی ہے منفی سی آئی آ رائے ادائیگی میں تاخیر یا واجب الادا قرض کے اوور ڈیو ہونے یا رٹن آف واجبات کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ قرض لینے والا قرض دینے والے ایف ائی سے رابطہ کر کے اپنے واجب الادا قرض کا ری پیمنٹ پلان بنوا سکتا ہے۔ اس طرح کی واجب الادا رقم کی ہسٹری رقم ادا کرنے کی تاریخ سے شروع ہو کے اگلے 12 مہینے تک ظاہر ہوتی رہے گی۔ جب قرض باقاعدگی سے ادا ہونے لگے گا تو سی آئی آراپڈیٹ ہو جائے گی۔ تا ہم قرض لینے والوں کو واجب الادا قرض کو بروقت ادا کرنے میں احتیاط کرنی چاہیے تاکہ ان کی رپورٹ مثبت رہے۔

قرض لینے والے کی واجب الادا رقم کی ہسٹری رقم ادا کرنے کی تاریخ سے شروع ہو کے اگلے 12 مہینے تک ظاہر ہوتی رہے گی۔ اس کا مطلب اگر کوئی قرض لینے والا اپنی واجب الادار رقم کو ایف آئی میں جمع کرواتا ہے تو اس کی ہسٹری رقم ادا کرنے کی تاریخ سے شروع ہو کے اگلے 12 مہینے تک ظاہر ہوتی رہے گی۔ جب کہ اس کا موجودہ سٹیٹس باقاعدگی سے رپورٹ کیا جائے گا

آپ ہمارے ہیلپ لائن نمبرز پر اپنے eCIB کے خدشات/مسائل سے رابطہ/رپورٹ کر سکتے ہیں:

برانچ بینکنگ سے متعلق: 051-111-962-962

برانچ لیس بینکنگ سے متعلق: 051-111-124-444

یا آپ رابطہ کر سکتے ہیں

مسٹر فہد حیات
مینیجر کسٹمر سپورٹ & خدمات
ای میل: Complaints@mobilinkbank.com
ایگزیکٹیو آرکیڈ اسٹریٹ #1 نیو گلزار قائد سروس روڈ ویسٹ منگرال ٹاؤن، کورال چوک ایکسپریس وے راولپنڈی۔

مزید دریافت کریں

حقوق و ذمہ داریاں

آپ کے پیمنٹ کارڈز کا تحفظ

صارف آگاہی پروگرام

کارڈ سکیمنگ آگاہی