search
cross icons
cross icons

آپ کے پیمنٹ کارڈز کا تحفظ

اپنی شناخت کو محفوظ بنا ئیں

ادائیگی کے وقت اپنی شناخت خفیہ رکھنے کو یقینی بنائیں۔

اپنے کارڈ کو محفوظ بنائیں

اپنے کارڈ کو حفاظت سے رکھیں اور جیسے ہی یہ آپ کو بینک سے موصول ہو ، اس پر دستخط کریں۔

اپنی ادائیگیوں کو محفوظ بنائیں

اپنے کارڈ کی تفصیلات صرف محفوظ اور قابل بھروسہ تاجروں اور ویب سائٹس کو فراہم کریں۔

اپنی اسٹیٹمنٹس کا جائزہ لیں

اپنے کارڈ کے ذریعے ہونے والی ادائیگیوں کا ہمیشہ ریکارڈ رکھیں اور ان کا با قاعدگی سے موازنہ کریں۔

شکایت درج کرائیں

اپنا کارڈ چوری، لٹنے یا گم ہونے کی صورت میں یا پھر اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ میں کسی مشکوک لین دین کے انکشاف پر فوری طور پر اپنے بینک میں شکایت درج کرائیں۔

اپنے کوائف فراہم کرنا

نا قابل بھروسہ ذرائع کو اپنی معلومات دینے سے اجتناب کریں۔

اپنا کارڈ فراہم کرنا

ادائیگیوں یا نقدی نکلوانے کے لیے اپنا کارڈ دوسروں کو نہ دیں۔

عام فہم پن رکھنا

عام فہم پن یا ایک ہی پن کو لمبے عرصے تک استعمال کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ اس کے باعث آپ خطرے سے دوچار ہو سکتے ہیں۔

رسیدوں کو ضائع کرنا

اکاؤنٹ سے ادائیگیوں کا موازنہ کرنے میں رسیدیں معاون ہو سکتی ہیں لہذا انہیں پھینکنے سے اجتناب کریں

نامناسب طریقے سے کارڈ ضائع کرنا

اپنے کارڈ کو ضائع کرتے وقت محتاط رہیے، کیونکہ ایسانہ کرنے سے آپ جعلسازی یا غبن کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اپنے کارڈ کو ضائع کرنے سے قبل اسے کم از کم چار سید ھے ٹکڑوں میں کاٹیں۔

مزید دریافت کریں

حقوق و ذمہ داریاں

eCIB کے اکثر پوچھے گئے سوالات

صارف آگاہی پروگرام

کارڈ سکیمنگ آگاہی