search
cross icons
cross icons

بینک صارف کی حیثیت سے اپنے
حقوق و ذمہ داریاں کو جانیں

ذمہ دار بینکاری

صارفین کا کردار
صارفین کے ساتھ جائز سلوک اختیار کیا جانا، صارفین اور بینکوں دونوں کا مشترکہ حق اور ذمہ داری ہے۔
بینک کے ساتھ معاملات طے کرتے ہوئے آپ کے حقوق (سبز رنگ میں) اور فرائض (سیاہ رنگ میں ) درج ذیل ہیں۔

پی ڈی ایف ورژن تک رسائی کے لیے یہاں کلک کریں۔

مطلوبہ مصنوعات / خدمات کے حصول کے لیے درست ، واضح، جامع، مفصل اور حالیہ معلومات آپ کو فراہم کی جائیں۔

زیر استعمال مصنوعات / خدمات کی شرائط و ضوابط میں اہم تبدیلیوں سے آپ کو بر وقت مطلع کیا جائے۔

بینک کو درست ذاتی اور مالی معلومات فراہم کریں۔

تمام شرائط و ضوابط کو قبول کرنے سے قبل پڑھیں اور اگر ضرورت ہو تو بینک سے سوالات کریں۔

اکاؤنٹ کو استعمال کرنے کی واضح ہدایات فراہم کریں۔

باخبر انتخاب کے لیے پیش کردہ مصنوعات / خدمات کے بارے میں خاطر خواہ معلومات فراہم کی جائے۔

اپنے بینک سے خاطر خواہ معلومات حاصل کریں اور ایسی پیش کردہ مصنوعات / خدمات حاصل کریں جو آپ کی ضرورت اور مالی استطاعت کے مطابق ہو۔

آپ سے پیشہ ورانہ ، جائز اور مساوی طرزِ عمل کیا جائے۔

معمر یا معذور ہونے کی صورت میں آپ کو خصوصی معاونت فراہم کی جائے۔

زیر استعمال مصنوعات / خدمات کی شرائط و ضوابط کی تعمیل کریں۔

بینک کے ساتھ معاملات میں شائستگی کا مظاہرہ کریں۔

آپ کو بینکاری مصنوعات / خدمات کو سمجھنے کے لیے با اختیار و با علم بنایا جائے۔

بینک کی جانب سے صارفین کو با اختیار بنانے والے اقدامات میں بھر پور حصہ لیں۔

جعلسازی اور ممنوع معلومات افشا ہونے سے تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

اے ٹی ایمز ، برانچوں اور آن لائن بینکنگ کے دوران اپنے اطراف  پر نظر رکھیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع دیں۔

اپنے کارڈز یا ذاتی اور مالی معلومات جیسے اکاؤنٹ نمبر ز ، پن / خفیہ کوڈز کسی کو نہ دیں۔

اپنی اکاؤنٹ اسٹیٹمنٹ کا باقاعدگی سے جائزہ لیں اور کسی بھی غیر مستند لین دین یا کارڈ کی چوری ہونے کی صورت میں بینک کو فوری اطلاع دیں۔

شکایت دور کرنے کا ایسا طریقہ کار فراہم کیا جائے، جس تک آپ کی رسائی ہو۔

شکایت کے اندراج کے لیے فورمز کے بارے میں آگاہ کیا جائے۔

آپ کی شکایت کا ازالہ معقول، کم خرچ، موثر ، شفاف، بر وقت اور غیر جانبدارانہ انداز سے ہو۔

شکایت کا اندراج طے شدہ طریقے کے مطابق کریں۔

مسئلے کے حل کے لیے درجہ بندی اور مقررہ وقت کا خیال رکھیں۔

مزید دریافت کریں

آپ کے پیمنٹ کارڈز کا تحفظ

eCIB کے اکثر پوچھے گئے سوالات

صارف آگاہی پروگرام

کارڈ سکیمنگ آگاہی