مشکلات اور جدوجہد اکثر لوگوں کو ان کی حقیقی طاقتوں کو سمجھنے اور ان کے کام کرنے کی پوری صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لئے کیٹالسٹ کا کام کرتی ہے فیصل آباد کے مضافاتی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک نچلےمتوسط طبقے کی خاتون بلقیس نے معاشرے کا ایک آزاد ، خود مختار اور بااختیار رکن بننے کے لئے متعدد ذاتی ، مالی اور معاشرتی رکاوٹوں کو عبور کیا
بلقیس ، جس کی عمر اب 56 سال ہے ، اپنے شوہر ، پانچ بیٹیاں ، اور دو بیٹوں کے ساتھ ایک عاجز زندگی گزار رہی ہےجسے مدد کی اشد ضرورت ہے اس کا شوہر قریبی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے اور مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرحوں کے ساتھ معمولی اجرت پر پورا اترنے کی جدوجہد کرتا رہتا ہے ان کی موجودہ مالی پریشانیوں کے علاوہ ، ان کی بیٹیوں کی شادی کے لیے معاشرتی دباؤ نے بلقیس کو کاروبار کرنے پر مجبور کیا تاکہ 9 افراد پر مشتمل خاندان کے لئے وہ زیادہ سے زیادہ آمدن پیدا کر سکے۔
وہ اپنے شوہر ہر طرح سے اپنے شوہر کی مدد کرنا چاہتی تھی لیکن اس میں اسے ذاتی اور سماجی دونوں طرح کے چیلنجزکا سامنا کرنا پڑا۔ بلقیس کے لئے ایک اہم مسلہ اسکا کاروباری معاملات سے متعلق محدود علم تھا کیونکہ وہ اپنی زندگی کا بیشتر حصہ گھریلو خاتون رہی تھیں۔اس کے باوجود ، اس نے اپنے سیکھنے کے عمل کو آگے بڑھایا اورجتنی جلدی ممکن ہو سکےاپنے خاندان کو بہتر معیار زندگی فراہم کے لئے اپنے شوہر کی مدد کی۔
بلقیس نے اپنی گھریلو زندگی اور کاروباری عزائم کے مابین توازن پیدا کرتے ہوئےایک چھوٹا کارنر اسٹور کھولنے کا فیصلہ کیا۔تاہم ، اس کے پاس اپنے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مطلوبہ سرمائے کی کمی تھی۔ اس اہم موڑ پر ، بلقیس کا رابطہ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے نمائندے سے ہوا جہاں اس نے مختلف پروڈکٹس کے بارے میں معلومات حاصل کیں جنہیں خاص طور پر چھوٹے کاروباری مالکان اور اپنے جیسے ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیزائن کیا تھا۔ اس نے مالی اعانت کے لئے بینک سے رجوع کیا اور MMBL کے ایک افسر کی مدد سے ، وہ اپنے کاروبار کو شروع کرنے کے لئے درکار فنڈز کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اس نے اپنے سٹور کا ایک مثالی سیٹ اپ بنایا جس سے نہ صرف وہ اپنی فیملی کے قریب رہتے ہوئے انہیں آرام دہ زندگی دینے کی غرض سے اچھی کمائی کر ہی تھی۔
چونکہ ماضی میں بلقیس کے پاس مالی معاملات کا محدود تھا لیکن پھر بھی بلقیس نے اپنا قرض بغیر کسی رکاوٹ کے بینک کے آسان ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعہ حاصل کیا اور ، کچھ دنوں میں اس نے ایک سٹور کرایے پر لے کر اس میں سامان سٹاک کیا اور اپنا سٹور کھول لیا۔
پانچ سال بعد ، بلقیس کا اسٹورایک کامیاب سٹور بن گیا اب پڑوسی اپنی روزانہ کی گروسری کی ضروریات کے لئے اس پر انحصار کرتے ہیں اور بلقیس اور اس کے شوہر کی مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں انہوں نے خوشی خوشی اپنی پانچ بیٹیوں میں سے تین کی شادی کرلی ہے اور اب وہ اپنے معذور بیٹے کے لئے معیاری طبی نگہداشت کی سہولیات حاصل کر رہے ہیں۔
MMBL بلقیس کے ساتھ اپنے تعلقات کو سراہتا ہے کہ وہ اس وقت بینک کے پانچویں لون سرکل میں ہے ، اس نے اپنے اسٹور میں نئی پروڈکٹس بھی سٹاک کی ہیں اس کے علاوہ دوسری پروڈکٹس کی تعداد میں بھی اضافہ کیا ہے اب یہ دوکان ہی اس کا مستقل کاروبار بن چکی ہے۔
" بلقیس سے جب ان کے اہل خانہ پر MMBL کے اثرات کے بارے میں پوچھا گیا تو ، اس کا کہنا تھا کہ اب ہماری زندگی بدل گئی ہے۔"اس بینک کے بغیر یہ کبھی بھی ممکن نہیں تھا۔ MMBL ہم جیسے لوگوں کے لئے فنانشل سروسز لاتا ہے ، جو حقیقی طور پر ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔وہ فنڈز حاصل کرنے کے عمل کو سادہ ، تیزترین اور آسان بناتے ہیں۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ سروسز کو ہمیشہ کسٹمر کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے لئے اسے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جاتا ہے۔ میں مستقبل میں MMBL کی مدد سے اپنے کاروبار کو بڑھانے کی منتظر ہوں۔
بلقیس کے کارنر اسٹور کی طرح ، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک شہری اور دیہی ٹرینینگزمیں واقع لاکھوں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری منصوبوں کو آگے بڑھاتا ہے۔ پاکستان کے سماجی و معاشی منظرنامے کو بڑھانے کے لئے لچکدار اور قابل رسائی فنانشل سروسز کے ذریعے SMEs میں سرمایہ کاری ایک اہم محرک ہے۔. بینک اپنے مختلف پروڈکٹ پورٹ فولیو اور ہمیشہ تیار رہنے والے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے تمام آمدنی والے گروہوں خصوصا نچلے طبقے کے لوگوں کو سہولت فراہم کرتا ہے۔ اس کی ڈیجیٹل قابلیت MMBL کو ایک انوکھا فائدہ فراہم کرتی ہے جو ملک میں سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک کی حیثیت سے انڈسٹری میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنا رہا ہے۔
خواتین کی مالی بااختیاری ان کے حقوق کے حصول اور صنفی مساوات کے مطابق مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ یقینی ہے کہ معاشرے میں خواتین کی شراکت کے بغیر معاشی ترقی حاصل نہیں کی جاسکتی ، کیونکہ خواتین پاکستان کی مجموعی آبادی کا نصف حصہ ہیں ۔ورلڈ بینک کے مطابق ، پاکستان میں خواتین کی کاروباری صلاحیت شرح دنیا میں سب سے کم ہے جس میں 21فیصد مردوں کے مقابلے میں صرف 1فیصد کاروباری خواتین شامل ہیں۔
اس طرح کے مایوس کن حالات کے پیش نظر ، مالیاتی اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہئے کہ وہ پاکستان کے فنانشل لینڈ سکیپ میں خواتین کو شامل کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔ اپنے فلیگ شپ پروگرام ، ویمن انسپیرریشنل نیٹ ورک (WIN) کے تحت ، MMBL کا مقصد پورے بورڈ میں صنفی مساوات کو بڑھانے کے لیے اس کو بنیادی طور پر مزید مضبوط بنانا اور اپنی خواتین پر مبنی پروڈکٹس کے پورٹ فولیو کو مزید وسعت دے کر کاروباری خواتین کو فروغ دینا ہے بینک اپنےآپریشنز کو SBP اورمسودہ پالیسی کے ساتھ مساوات پر فخر کرتا ہے اور غریب لوگوں کی خدمت کے لئے اپنے مشن جاری رکھے ہوئے ہے۔