search
cross icons
cross icons

بے شمار مشکلات کے باوجود ناکامی سے نبردآزما ہونے کے لئے آپ کا سب سے بڑا ہتھیاراپنی کوشش کو جاری رکھنا اور عزم ، محنت اور استقامت کے ساتھ اپنی خواہش کی طرف گامزن رہنے کی صلاحیت ہے ۔. پنجاب کے فورٹ عباس کے قریب ایک چھوٹے سے گاؤں سے تعلق رکھنے والی ، ایک نچلی متوسط طبقے کی خاتون " شمیم "جس نے معاشی طور پر آزاد ، خود کفیل اور معاشرے کا بااختیار رکن بننے کے لئے متعدد ذاتی ، مالیاتی اور معاشرتی رکاوٹوں کو عبور کیا۔

"میں خدا کی ان گنت نعمتوں کا شکرادا کرتی ہوں۔ میں اپنے بینک کی بھی مقروض ہوں جنہوں نے میرے چھوٹے سے منصوبے کو بڑھانے میں میری مدد فراہم کی " شمیم بی بی کی زندگی زیادہ مثالی نہیں رہی اور اس میں رکاوٹوں کا مناسب عمل دخل رہا لیکن بے پنا ہ مشکلات میں گھیرے رہنے کے باوجود اس کا خاندان اس سے بے پناہ محبت کرتا تھا ۔ اس نے اپنے شوہر کے ساتھ دن رات کام کیا تاکہ اپنے خاندان کو آرام دہ زندگی فراہم کر سکے اور اپنے بچوں کو ترقی یافتہ مستقبل دینے کے لئے انہیں تعلیم دلوا سکے۔

ایک انتہائیمحبت کرنے والی ماں اور ایک پیار کرنے والی بیوی ہونے کے ناطے ، شمیم بی بی کی کہانی اس حقیقت کا سچا ثبوت ہے کہ زندگی میں درپیش رکاوٹیں اکثر سب سے اہم محرک ثابت ہوتی ہیں جو ہمیں ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرتی ہیں اپنی کاروباری صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے ، اس نے اپنے خاندان کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیری فارم کا کاروبار قائم کیا اور اسے آگےبڑھایا اور کامیابی کی طرف اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے اسے موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) کی صورت میں ایک سپورٹ سسٹم ملا جس نے مزید معاشی آزادی کی طرف اس کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

شمیم بی بی کے شروع میں صرف چار بکریاں تھیں لیکن اس کی خواہش تھی کہ اس کا کاروبار مزید ترقی کرے ۔ اس نے اپنے خواب کو تعبیر دیتے ہوئے ڈیری فارم کا باقاعدہ سیٹ اپ قائم کرنے کے لئےپاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک ، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے نمائندے نے ان سے رابطہ کیا ، جو کہ غریب افراد کی خدمت کے لئے پرعزم ہیں۔شمیم بی بی نے 2019 میں مویشیوں کے قرض کے لئے درخواست دی تھی اور اس رقم کو گائے کی خریداری کے لئے استعمال کیا تھاجبکہ اس کا شوہر ایک فیکٹری میں مزدوری کرتا تھا اس نے مویشیوں کے اس کاروبار میں ترقی کے لئے بے حد ہمت اور لگن کا مظاہرہ کیا۔ایک سال بعد ،اس نے اپنا پہلا قرض کامیابی کے ساتھ ادا کرنے کے بعد ، اسی عمل میں ایک اور گائے کی خریداری کرتے ہوئے ایک اور MMBL لون سائیکل حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔

اس کی گہری کاروباری ذہانت کی وجہ سے اس کی کاروبارکرنے کا فیصلہ قابل قدر ثابت ہوااور اس کی آمدنی میں کافی حد تک اضافہ ہواجس سےاب وہ اپنے بچوں کو سکول بھیجنے کے قابل ہے چونکہ اس کا مکمل ڈیری فارم لگانے کا خواب ابھی باقی ہےپھر بھی آج اس کی ماہانہ آمدنی 30،000 روپےسے زیادہ ہے MMBL کے لائیو سٹاک لون نے ہماری زندگی کو مکمل طور پر بدل دیا ہے۔ بینک اپنے قرض دینے کے طریقہ کار میں انتہائی معاون اور مددگار تھا۔ اگرچہ بہت سے لوگ پیچیدہ طریقہ کار اور پالیسیوں کے ساتھ ساتھ وسیع کاغذی کارروائی کی وجہ سے قرض لینے میں ہچکچاتے ہیں لیکن MMBL نے مجھے ایک آسان ، سادہ اور موثر قرض دینے کے تجربے سے متعارف کرایا میرا ہمیشہ سے ہی ایک خواب رہا ہے کہ میں اپنا ڈیری فارم قائم کروں ، اورMMBLکے ساتھ ، مجھے لگتا ہے کہ یہ خواب جلدی ہی پورا ہو گا۔

شمیم بی بی کی حیرت انگیز کہانی اس حقیقت کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ عظیم اقدامات ہی زیادہ سے زیادہ ثمرات کا باعث بنتے ہیں۔ تمام مشکلات کے باوجود شمیم بی بی اپنے بہتر مستقبل کے لئے پُر امید رہی اور یہی وہ امید کا معیار ہے جو پاکستان کی ہر عورت کو درکار ہے۔

MMBL ایک معروف مائیکرو فنانس فراہم کنندہ ہونے کے ناطے یہ بات وثوق سے کہہ سکتا ہے کہ دیہی علاقوں کی متعدد خواتین میں ایسی مثالیں بھی ملتی ہیں کہ جو اپنی خوبیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشی طور پے با اختیار ہونا چاہتی ہیں لیکن وسائل کی کمی کے باعث وہ ایسا نہیں کر سکتی۔ MMBL کامکمل یقین ہے کہ جب مصمم عزم رکھنے والے افراد کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جاتے ہیں تو وہ اپنی کمیونٹی میں تبدیلی کا ایجنٹ بن جاتاہے ، اور اسی وجہ سے MMBL زیادہ سے زیادہ خواتین کو مالی شمولیت کے دائرے میں لانے کے لئے ا اپناموثر کردار ادا کررہا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی ، مساوات پر بینکنگ نے مالی شمولیت میں صنفی فرق کو کم کرنے اپنا ایک ہدف مقرر کیا ہے کہ 2023 تک خواتین کے تمام فعال اکاؤنٹس سے ٹڑانزیکشنز کی تعداد موجودہ 14.5 ملین سے بڑھا کر 20 ملین کر دی جائے اور خواتین کی پارٹنرشپ میں اضافہ کیا جائےجس سے2024 تک مالیاتی اداروں کی افرادی قوت 13 فیصد سےبڑھ کر 20 فیصد ہو جائے گی۔

خواتین کے بااختیار بنانے کے اس اقدام کا اولین مقصد ، ویمن انسپائریشنل نیٹ ورک (WIN) ، MMBL کا مقصد بینکنگ سروسز میں صنفی تقسیم کو ختم کرنا ہے تاکہ ملک کے دور دراز حصوں سے خواتین کی مالی شمولیت میں اہم کردار ادا کیا جاسکے اور بینکنگ سسٹم کو صنفی غیرجانبدار بنانے کے بجائے صنفی جانبدار بنایا جا سکے۔

مزید دریافت کریں

بہتر مستقبل کے لئے فنانسنگ

ایک سنگین حادثے کے بعد زندگی نے مجھے دوسرا موقع دیا

بہترزندگی کے لیے مائیکرو فنانسنگ

شازیہ کی کہانی جو مالی شمولیت کے ذریعے با اختیار بنی

ٹیلر نگ کےتیزی سے…

محنت اور ثابت قدمی کامیابی کے اہم عناصر ہیں

ہماری پالیسز میں صنفی…

خواتین کے لئے وومن انسپیریشنل نیٹ ورک (WIN)

مائیکرو فنانسنگ کی خوشی

گھریلو خواتین کا مالی طور پر با اختیار بننا

محنت کا پھل

آصف کا مالی بااختیار بنانے کی طرف سفر

ثابت قدمی کی طاقت

صدف عامر کی کپڑا بیچنے کی کہانی

مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے بدلتی زندگی

ایک طالب علم کی کہانی