search
cross icons
cross icons

اوکاڑا24 اگست ، 2021: بصیر پور اوکاڑا سے تعلق رکھنے والے محمد خان پہلی نظر میں دکھائی دینے والا ایک عام کسان ہے لیکن اس کی زندگی کی کہانی بہادری ، طاقت اور استقامت کے غیر معمولی کارناموں سے عبارت ہے۔ اس نے ایک سادہ سی زندگی بسر کی ، پھول نگر میں ایک ٹیکسٹائل مل میں کام کیا جس سے یہ اچھی کمائی کر لیتا تھا لیکن بد قسمتی سے ایک واقع نے اس کی زندگی کو پلٹ کر رکھ دیا وہ ٹیکسٹائل مشین پر کام کر رہا تھا جب اس کا بائیں ہاتھ اس میں پھنس گیا اور شدید زخمی ہوگیا۔ چوٹ کی شدت اور انتہائی انفیکشن سے ڈاکٹروں کو اس کا بائیں ہاتھ کاٹنا پڑا جس نے محمد خان کو ساری زندگی کے لئے معذور کردیا۔

فیکٹری مالکان نےیہ سوچ کر کہ محمد کو ایک دن کے نوٹس پر برطرف کر دیا کہ اب فیکٹری کو اس کا کوئی فائدہ نہیں ہےجس سے اس کی آمدنی کا کوئی ذریعہ باقی نہیں رہا ان تکلیف دہ حالات کے باوجود محمد خان نے امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑا اور اپنی واضح معذوری کے باوجود کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وہ بصیر پور واپس آگیا اور تھوڑا بہت صحت یاب ہونے کے بعد ، اس نے معاش حاصل کرنے کے لئے اپنی 4 ایکڑ آبائی زمین کاشت کرنے کا فیصلہ کیا۔بدقسمتی سے ، اس کے پاس زمین کاشت کرنے اور زرعی اثاثوں جیسے بیج ، کھاد اور کیڑے مار ادویات وغیرہ خریدنے کے لئے مالی وسائل کی کمی تھی۔ اس نے اپنے گاؤں کے نجی قرض دہندگان سے قرض لینے کے لئے رجوع کیا توصرف بھاری سود کی شرح برداشت کرنے اور پوری پیداوار اور منافع کو بانٹنے کی شرط پراسے مالی اعانت کی پیش کش کی گئی تھی لیکن قرض دہندگان اکثر شرائط کو دوبارہ ترتیب دے کر یا اس کی فصلوں کو مارکیٹ کی قیمت سے انتہائی کم ریٹس پر خرید کر یا کبھی کبھی بلا معاوضہ حاصل کرکے اس کا استحصال کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے تھے۔

محمد ان معاملات پر انتہائی دلبرداشتہ لیکن بے بس تھے۔ اسی لئے اس نے مزید آپشنز کی تلاش شروع کردی خوش قسمتی سے ایک دن محمد کو پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے نمائندے نے اسے’خوشحال کسان لون ‘ سے متعارف کرایا ، جسے محمد اور اس جیسےزرعی کاروبارکرنے والے کسانوں کی مدد کے لئے کم مارک اپ ریٹ اور آسان قسطوں کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا۔

اس نے بینک کےسادہ اور آسان ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے قرض کے لیے درخواست دی اور کچھ ہی عرصے میں اسے منظور کر کے قرض کی رقم دے دی گئی محمد خان نے مطلوبہ زرعی وسائل خریدے اور اپنی زمین میں کاشت کے عمل کو آگے بڑھایا قسمت نے اس موسم میں اس کا ساتھ دیا کیونکہ اس کی زمین سے بہت زیادہ پیداوار ہوئی ااِس لئے اس نے خوبصورت منافع کماتے ہوئے اپنی شرائط پر اپنی ساری پیداوار فروخت کردی۔وہ بہت خوش تھا کیونکہ اب وہ آسانی سے قرض کی قسطوں کی ادائیگی کرسکتا تھا اور پھر بھی اس کے پاس اپنےخاندان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی رقم باقی بچ گئی تھی۔

محمد خان نے دن رات کام کیا اور اپنی محنت اور عزم کی وجہ سے اس کے اگلے موسم کی فصل اور بھی زیادہ منافع بخش تھی ۔اس کامیابی نے محمد خان کی خواہش کو مزید تقویت بخشی اور اس نے مزید محنت کی۔ اپنی فطری کاروباری صلاحیتوں کی وجہ سے ، اس نے مقامی مارکیٹ میں اپنے اسٹریٹجک تعلقات استوار کیے اور اپنی عزت اور محنت کے ساتھ اپنی مثبت ساکھ حاصل کی۔

جب اس کے کاروبار میں توسیع ہوئی اور منافع میں اضافہ ہوا تو اس نے اپنے شعبوں میں مددگارلوگوں کو ملازمت دے کر کمیونٹی کے دوسرے ممبرزکو فائدہ پہنچانے کی طرف رجوع کیا۔اس کے اہل خانہ کے پاس اب زندگی ، صحت اور تعلیم کے بہتر معیار کے متحمل ہونے کے لئے کافی رقم تھی اور وہ پہلےسے زیادہ خوش اور مطمئن تھے۔

محمد خان نے کہا ، "میں یقین نہیں کرسکتا تھاکہ زندگی ایسے اپنا رُخ بدلے گی۔تاہم,بس جب میں نے سوچا کہ زندگی انتہائی بے رحم ہے اور میں آہستہ آہستہ سب کچھ کھو دوں گا تو اچانک چیزیں بدل گئیں اور میں MMBL کی حمایت سے اپنے آپ کو دوبارہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔ جبکہ باقی سب نے میری کمزوری کا استحصال کیا۔ MMBL نے مجھے اس قابل بنایا کہ میں با اختیار ہو کو اپنے فیملی ممبرز کی زندگیاں بدل سکوں۔

زراعت کا شعبہ گروس ڈمیسٹک پروڈکٹ (جی ڈی پی) کےتقریبا 24 فیصد حصہ پر مشتمل ہے جو پاکستان میں کام کرنے والی لیبر فورس کا نصف حصہ ہے۔ مزید برآں عالمی بینک کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق ، پاکستان میں بے روزگاری کی شرح تقریبا 4.7 فیصد ہے۔ اس میں مائیکرو فنانس بینکوں اور اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر خواتین ، معذور افراد (PWDs) ، اور معاشرے کے کسی بھی دوسرے پسماندہ طبقات کے لیے مالی استحکام اور ترقی کے مواقع کو فروغ دیں۔

محمد خان اور ان کے اہل خانہ اب خوشحال اور آرام دہ زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ جب انہیں اشد ضرورت تھی تو MMBL نے اس مشکل وقت میں ان کا ہاتھ تھاما۔ موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کسانوں ، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری مالکان ، اور کاروباری افراد کوکیپیٹل تک رسائی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی مرضی کے مطابق مالی خواندگی کی تربیت فراہم کرکے انہیں زیادہ سے زیادہ اہل بنانے کا آغاز کر رہا ہے۔ بینک کے پاس اپنی مرضی کے مطابق پروڈکٹس اور سروسز کی ایک وسیع فہرست ہے جو مختلف طبقات کی مسلسل بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشرے کی نچلی سطح پر سماجی و معاشی تبدیلی کو متحرک کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔

مزید دریافت کریں

مائیکرو فنانس سے مائیکرو انٹرپرینیورشپ

شمیم بی بی کی کامیابی کی کہانی

بہترزندگی کے لیے مائیکرو فنانسنگ

شازیہ کی کہانی جو مالی شمولیت کے ذریعے با اختیار بنی

ٹیلر نگ کےتیزی سے…

محنت اور ثابت قدمی کامیابی کے اہم عناصر ہیں

ہماری پالیسز میں صنفی…

خواتین کے لئے وومن انسپیریشنل نیٹ ورک (WIN)

مائیکرو فنانسنگ کی خوشی

گھریلو خواتین کا مالی طور پر با اختیار بننا

محنت کا پھل

آصف کا مالی بااختیار بنانے کی طرف سفر

ثابت قدمی کی طاقت

صدف عامر کی کپڑا بیچنے کی کہانی

مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے بدلتی زندگی

ایک طالب علم کی کہانی