search
cross icons
cross icons

کامیابی ان لوگوں کو ملتی ہے جو اپنی کامیابی کے لئے بے انتہاکوشش کرتے ہیں۔ وہ کچھ کرنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہیں ، جدوجہد کرتے ہیں اور مشکلات میں ثابت قدم رہتے ہیں لیکن اپنا مقصد کبھی نہیں بھولتے۔ وہ شاید دنیا کو تبدیل نہیں کریں گے لیکن وہ اپنی زندگی کے انداز کو تبدیل کرنے کا انتظام کرتے ہیں جبکہ صحیح مثال قائم کرنے اور مثبت اثر و رسوخ کے ذریعے اپنی کمیونٹی میں ٹھوس تبدیلی لاتے ہیں۔

شازیہ وقاص جس کی عمر 36 سال ہے ، لاہور کی مریم نشاط کالونی کی رہائشی اور تین بچوںکی والدہ ایک کاروباری رول ماڈل ہے جو چیلنجز کو اپنے لئے ترقی کے مواقع میں تبدیل کرنے میں کامیاب رہی اور اپنی وابستگی اور انتھک کوششوں کے ذریعہ ان چیلنجزکا فائدہ اٹھایا۔

شازیہ کا ہمیشہ سے ہی یہ خواب تھا کہ ایک گارمنٹس آؤٹ لیٹ چلائے تاکہ اس کے تینوں بچوں کے لئے مستقل آمدنی کا کوئی ذریعہ بن سکے لیکن اس کے پاس کاروبار کو شروع کرنے کے لئے سرمایہ کی کمی تھی۔ بہت سارے لوگوں نے اسے کاروباری مالک ہونے سے وابستہ تمام خطرات کے بارے میں متنبہ کیا تھا لیکن وہ اپنے خاندان کو بہتر زندگی کی فراہم کرنے کے لئے یہ بیڑا اٹھانے کو تیار تھی

اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لئے مالی اعانت ڈھونڈتے ڈھونڈتے اس سے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیجیٹل بینک ، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایم ایم بی ایل) کے نمائندے نے رابطہ کیا ، جس نے اسے اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے 100،000 روپےکا مائیکرو لون دیا۔یہ گھر کے کاروباری افراد کے لئے ایک شاندار موقع تھا اور اس نے فوری طور پر اس کا فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا۔ بینک کے جامع ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی وجہ سے جو تیز اور بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرتا ہے ، شازیہ کی قرض کی درخواست پر آسانی سے کارروائی کی گئی۔

ضرورت کے مطابق کیپیٹل حاصل کرنے کے بعد ، شازیہ نے اپنے گھر کے بیرونی کمرے کو اپنی آؤٹ لیٹ کے لئے مختص کیا اور اسے آؤٹ لیٹ میں تبدیل کردیا اس نے کپڑااور گارمنٹس اسٹاک کیا اور جلد ہی وہ اپنا کاروبار کھولنے میں کامیاب ہوگئی اس کی آؤٹ لیٹ کا چرچا پورے علاقے میں ہونے لگا اورآہستہ آہستہ صارفین نے اس کی آؤٹ لیٹ کو وزٹ کرنا شروع کردیا۔ان میں سے بیشتر اس کے خواب کو سمجھنے میں اس کی وابستگی اور ثابت قدمی سے متاثر ہوئے تھے اور ان کی حمایت کرنے کے خواہاں تھے۔. اس مدد نے شازیہ کی انتھک محنت کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جس سے شازیہ کو بہترین منافع ہوا اور اسے رقم واپس کرنے میں مدد ملی۔ایک سال کے اندر ، وہ اپنا قرض واپس کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

جب اسے کاروبار میں مزید گروتھ کی ضرورت پیش آئی تو شازیہ نے MMBL سے مزید مالی مدد حاصل کرکے انٹرپرائز کو بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ دوسرے لون سرکل کے دوران اسے 125،000 روپےکی رقم ملی اور اس نے انوینٹری میں خواتین اور بچوں کے لباس شامل کرکے کاروبار کو مزیدبڑھایا۔ اس آئیڈیا نے کام کیا اور وہ اپنےآپ اور اپنے اہل خانہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مالی منافع حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔اس کے کاروبار نے بھی اس علاقے میں معاشرتی اور معاشی اثر ڈالنا شروع کیا ، اس کی آؤٹ لیٹ میں بڑھتی ہوئی فروخت اور صارفین کی تعداد میں اضافے کو پورا کرنے کے لئے اسےدو مددگاروں کی سروسز حاصل کرنا پڑیں۔

اس نے اپنے کاروبار کو اتنا مضبوط بنا لیا تھا کہ اب وہ مستقبل میں اس میں اضافہ کرنے کے لئے بالکل تیار تھی۔اپنے کاروبار میں اگلے لیول تک لے کر جانے کے لئے اس میں توسیع کرنا اس کے بڑے منصوبوں میں سے ایک تھا اگلے لون سرکل میں ان کا ارادہ تھا کہ وہ اپنی آؤٹ لیٹ کو دوبارہ لون کے لئےنامزد کروائے ،ماحول کو بہتر بنانے اور اسے صارفین کے لئے زیادہ آرام دہ بنانے کے لئےاس میں ایک ایئر کنڈیشنر نصب کروائیں اس کے علاوہ آؤٹ لیٹ میں نئی ریک ،نیا اسٹاک اور ایک جوکی مشین بھی شامل کریں۔

شازیہ کا کہنا ہے کہ "میں MMBL کی بروقت مالی مدد کے کبھی بھی اپنا آؤٹ لیٹ نہیں بنا سکتی تھی " MMBL سے لئے گئے قرضوں نے اس کےمنصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا جو پہلے صرف کاغذ پر موجود تھا۔میری کامیابی کا سب سے اہم پہلو MMBL کے ذریعہ فراہم کردہ فنانشل سروسزتک آسان رسائی ہے جس نے مجھے واقعتا اس منصوبے کو آگے بڑھانے کے قابل بنایا۔یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ بینک خواتین کی زیرقیادت کاروباری اداروں کو مالی اعانت دینے کو کس طرح ترجیح دیتا ہے اور انہیں معاشرے میں فعال کردار ادا کرنے کے قابل بناتا ہے۔."

ملک کا سب سے بڑا ڈیجیٹل بینک ہونے کے ناطے ، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ سیونگ ، کریڈٹ ، انشورنس ، اور پیمنٹس وغیرہ جیسی اہم فنانشل سروسزتک آسان رسائی فراہم کرکے خواتین کو مالی شمولیت کے دائرہ کار میں لانے کے لئے پرعزم ہے۔پاکستان میں صرف 29فیصدخواتین ایسی ہیں جن کا بینک اکاؤنٹ ہے جو کہ دنیا میں سب سے کم تعدادہے ، اور یہ تفاوت قومی معاشی ترقی میں بری طرح سےرکاوٹ بناتا ہے۔ اس وسیع فرق کو دیکھتے ہوئے ، MMBL نے خواتین کو بااختیار بنانے کو اپنی اولین اسٹریٹجک ترجیح بنایا ہے اور مالی شمولیت میں صنفی تقسیم کو کم کرنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔

ویمن انسپیرریشنل نیٹ ورک (WIN) MMBL کا فلیگ شپ پروگرام ہے جو فنانشل سروسز ، سکلز میں اضافے کی ورکشاپس ، اور کاروباری صلاحیتیں بڑھانے کی ٹریننگ کے ذریعہ خواتین کو قابل بنانے پر مرکوز ہے۔. بینک کا جامع ڈیجیٹل پروڈکٹس اور سروسزکا پورٹ فولیو مؤثر طریقے سے ملک بھر میں خاص طور پر دور دراز دیہی علاقوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کے اقدامات کو لے کرسب کے لئے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لئے موثر انداز میں کام کرتا ہے۔

مزید دریافت کریں

مائیکرو فنانس سے مائیکرو انٹرپرینیورشپ

شمیم بی بی کی کامیابی کی کہانی

بہتر مستقبل کے لئے فنانسنگ

ایک سنگین حادثے کے بعد زندگی نے مجھے دوسرا موقع دیا

ٹیلر نگ کےتیزی سے…

محنت اور ثابت قدمی کامیابی کے اہم عناصر ہیں

ہماری پالیسز میں صنفی…

خواتین کے لئے وومن انسپیریشنل نیٹ ورک (WIN)

مائیکرو فنانسنگ کی خوشی

گھریلو خواتین کا مالی طور پر با اختیار بننا

محنت کا پھل

آصف کا مالی بااختیار بنانے کی طرف سفر

ثابت قدمی کی طاقت

صدف عامر کی کپڑا بیچنے کی کہانی

مائیکرو فنانسنگ کے ذریعے بدلتی زندگی

ایک طالب علم کی کہانی